امریکہ ہر صورت مسعود اظہر پر پابندی کیلئے بضد ، چین بھی مخالفت پر ڈٹ گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو

عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے تمام تر دستیاب راستوں کے استعمال کرنے کا

عندیہ دیا ہے تو دوسری جانب چین نے بھی واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ اس

رویے سے جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے

ترجمان سے اس بارے میں امر یکہ کی کوششوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان

کا کہنا تھا ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ ہم نے برطانیہ اور فرانس کیساتھ

مل کر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس حوالے سے قرارداد جمع کروادی

ہے۔خیال رہے امریکہ نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی لگانے کی

قرارداد27 مارچ کو پیش کی تھی جس کے منظور ہونے پر مسعود اظہر پر سفری

پابندی کیساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثے منجمد ہوجائیں گے ۔ اس تنازع پر چینی

پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ

کا کہنا تھا ہم امید کرتے ہیں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رہے

اوربھارت پاکستان مذاکرات کے ذریعے اپنے باہمی مسائل کا حل نکالیں ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply