سعودی خود مختاری کا دفاع

امریکہ کی آئندہ حقیقی جنگ سائبر حملوں کی وجہ سے ہو گی، بائیڈن

Spread the love

امریکہ کی آئندہ جنگ

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی صدرنے جوبائیڈن نے کہاہے کہ اگر امریکہ کی کسی

بڑی طاقت کےساتھ آئندہ حقیقی جنگ ہوتی ہے تو اس کا اہم سبب ملک پر سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر (او ڈی این آئی)کے اپنے

پہلے دورے کے موقع پر تقریبا نصف گھنٹے کی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا میرا

خیال یہ کہ یہ بات قیاس سے آگے جا چکی ہے کہ ہم نتائج کی طرف جارہے ہیں اور اگر ہمارے

لیے نتائج کسی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، کسی بڑی طاقت کےساتھ حقیقی جنگ کی صور ت

میں، تو اس کا سبب سائبر کی خلاف ورزی ہوگی اور بڑی طاقتیں اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں

میں غیر معمولی طور پر اضافہ کرنے میں مصرو ف ہیں۔امریکی صد ر نے کہا مجھے آپ سب پر

پورا بھروسہ ہے۔ مجھے معلوم ہے انٹیلی جنس کی دنیا میں کوئی بھی چیز صد فیصد یقینی نہیں ہوتی۔

بعض اوقات کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں، کبھی کبھی، بعض اوقا ت۔انہوں نے مزید کہاکہ آپ جو کام

کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بناﺅں گا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ یہ ملک کےلئے بہت اہم

ہے۔امریکی صدر نے امریکہ کی قومی سلا متی کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے

خطرات کا بھی ذکر کیا اور کہا حالیہ دنوں میں حکومتی ایجنسیوں اورپرائیوٹ کمپنیوں پر سائبر

حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں زر تاوان کے مطالبے کے لیے کیے جانے والے حملے

بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ان حملوں میں مذکورہ دونوں ملکوں سے تعلق

رکھنے والے ایجنٹوں کو ملوث پایا ہے۔

امریکہ کی آئندہ جنگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply