133

امریکہ کیلئے خطرہ مسلم عسکریت پسند نہیں چین اور روس ہیں ، پینٹا گون

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پینٹاگون نے امریکی دفاعی حکمت عملی کے بارے میں خبردار کرتے

ہوئے کہا ہے امریکہ کو مسلم عسکریت پسندوں نہیں بلکہ چین اور روس سے خطرہ ہے،بین الاقوامی

سطح پر زبردست طاقت کے مقابلے کا امکان ہے، کابل سے فوجیوں کی واپسی طالبان سے معاہدے

سے منسلک نہیں، چین اور روس معاشی، سیاسی، سفارتی اور عسکری لحاظ سے اپنا دائرہ بڑھا رہے

ہیں اور یہ سب ہائبرڈ تنازع کے پیش نظر ہورہا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے

مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملے نے کہا چین اور روس امریکہ کے عالمی مفادات

کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔علاوہ ازیں ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع

مارک ایسپر نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کابل سے

فوجیوں کی واپسی طالبان کیساتھ معاہدہ سے منسلک نہیں ۔ رپورٹ میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے

چیئرمین جنرل مارک ملے کا حوالہ دے کر کہا گیا طویل مدتی تناظر میں چین ہی امریکہ کیلئے وا حد

خطرہ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس روس آج کیلئے بڑا خطرہ ہے۔مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا

بین الاقوامی سطح پر زبردست طاقت کے مقابلے کا امکان ہے۔واضح رہے جنرل مارک ملے 30ستمبر

کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے 20ویں چیئرمین بننے کے بعد سے شا م ، ترکی، شمالی کوریا، روس،

چین، ایران اور سعودی عرب کے معاملات میں فعال ہیں۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا چین اور روس

معاشی، سیاسی، سفارتی اور عسکری لحاظ سے اپنا دائرہ بڑھا رہے ہیں اور یہ سب ہائبرڈ تنازع کے

پیش نظر ہورہا ہے۔علاوہ ازیں امریکی فوج کے سربراہ جنر ل مارک ملے نے اعتماد کا اظہار کیا

کہ چین اور روس اپنے علاقائی اور عالمی وقار کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ان کے مطابق امریکہ کے دونوں

حر یف بین الاقوامی نظام میں رد و بدل پر مجبور کرنے کیلئے حکومت کے اس سارے جبرکو

استعمال کریں گے۔رپورٹ میں جنرل مارک ملے کے حوالہ سے مزید کہا گیا یہ ایک خطرناک دنیا

اور دوستوں کیساتھ یہ بہتر ہے، واشنگٹن سے اپیل ہے وہ چین اور روس کو امریکہ کو نقصان

پہنچانے کی اجازت نہ دیں جبکہ ہمیں طاقت کے ذریعے امن قائم رکھنا چاہیے۔امریکی فوج کے

سربراہ جنرل مارک ملے کی ترجیحات کی فہرست میں بتایا گیا چین اور روس کے بعد شمالی کوریا

اور ایران امریکی مفادات کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں