0

امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ،ملک کس نے لوٹا اور تباہ کیا سب جانتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Spread the love

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، امریکی صدر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی تو دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہونگے،ملک کو کس نے لوٹا اور تباہ کیا ہے یہ سب جانتے ہیں، پولیس کا کام لوگوں کی جان لینا نہیں بلکہ عوام کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے،وزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غریب کو رہنے کےلئے چھت ملے گی۔میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا پچھلے 10برسوں میں اس ملک کو تباہ کیا گیا، لوگوں نے ہمارے آنے کے بعد بھو نچا ل کھڑا کردیا تھا کہ معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ، یہ لوگ جانتے تھے معیشت کا بھٹہ کون بٹھا کر گیا اور کس حالت میں ہمیں معیشت ملی تھی، پچھلے 10 برسوں میں معاشی فیصلے کس نے کیے تھے ۔ کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب کی پولیس کو بھی بہتر کریں گے، سیاسی بنیادوں پر پولیس میں کالی بھیڑوں کو لایا گیا جن کےخلاف کارروا ئی ہورہی ہے، بہترین معاشی پالیسی کے باعث بہت سے انویسٹر پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں، ہماری تجارت اور ایکسپورٹ بڑھنی شروع ہورہی ہے، ملکی معیشت در ست سمت کی طرف مڑچکی ہے، انشا اللہ بہتری کے امکانات مو جو د ہیں۔

Leave a Reply