corona Special jtnonline3

امریکہ کورونا ویکسین کی 50کروڑ خوراکیں غریب ممالک کو دے گا،جوبائیڈن

Spread the love

امریکہ کورونا ویکسین

واشنگٹن(آئی ا ین پی ) امریکہ نے کورونا ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں خرید کر غریب ممالک کو

دینے کا فیصلہ کر لیا۔، امریکہ کی جانب سے فائزر کمپنی کی ویکسین خرید کر دو سال

میں100ملکوں کو عطیہ کی جائے گی۔ امریکہ کی جانب سے عطیہ کی جانے والی ویکسین دو سال

کے عرصے میں فراہم کی جائے گی۔ امریکہ کی جانب سے 20کروڑ خوراکیں رواں سال فراہم کی

جائیں گی جبکہ سال 2022 تک50 کروڑ ویکسین فراہم کر دی جائیں گی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے

کہا ہے کہ جب تک یہ عالمی وبا دنیا میں موجود رہے گی اس وقت تک امریکی عوام کو اس سے

خطرہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عہد کیا ہے کہ وہ ویکسین کی فراہمی کی کوششوں میں

وہی تیزی بین الاقوامی سطح پر بھی لائے گا جیسی امریکہ میں رہی۔ امریکہ کے قومی سلامتی کے

مشیر جیک سلیون کا کہنا ہے کہ ہم کورونا ویکسین کے بدلے کوئی رعایتیں حاصل کرنے کی کوشش

نہیں کر رہے، نہ ہی کچھ مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ کوئی شرائط عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

ہم یہ خوراکیں غریب ممالک کو مفت عطیہ کر رہے ہیں جس کا واحد مقصد لوگوں کی صحت کی

صورتِ حال بہتر بنانا اور وباء کے خاتمے میں مدد دینا ہے۔

امریکہ کورونا ویکسین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply