امریکہ کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کا ساتھ دینے کا عہد

امریکہ کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کا ساتھ دینے کا عہد

Spread the love

واشنگٹن( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امریکہ کا عالمی چیلنجز

امریکہ نے اقوام متحدہ سے عہد کیا ہے کہ وہ اس کے کثیر الجہتی تعاون کے نظام

کا بھر پور ساتھ دیگا جس کا اس نظام کے ناگزیر کے طور پر کردار انتہائی قابل

تعریف ہے، یہ یقین دہانی نئے امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ

کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹرس سے اپنی پہلی ٹیلی فون کال میں کرائی۔ محکمہ

خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اس کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق

متعدد عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں انہوں نے اقوام متحدہ سے قریبی رابطہ

رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا جن میں کو وڈ۔ 19 کی وباء اور ماحولیاتی تبدیلی

شامل ہیں۔

=–=یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی اردگان کیخلاف پالیسی خطرے کی گھنٹی

یادرہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کی امداد

اور تعاون سے ہاتھ کھینچ لیا تھا، انہیں خا ص طور پر عالمی ادارہ صحت سے

شکایت تھی کہ وہ کورونا وائرس کی ابتداء کے بارے میں چینی موقف کی کیوں

حمایت کرتا ہے۔ صدرجو بائیڈن نے اقتدار سنبھال کر اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ

صحت سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، امریکی وزیر خارجہ نے اقوام

متحدہ کے سربراہ کو بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کو مضبوط بنا کر اور اس کی

اصلاح کرکے ہم ” کوڈو۔19 “ کی روک تھام بہتر طور پر کر سکتے ہیں۔ انہوں

نے مز ید بتایا کہ امریکہ ماحولیات کے بارے میں پیرس معاہدے میں شمولیت

اختیار کررہا ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ سے بھی بھر پور تعاون جاری

رہیگا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

امریکہ کا عالمی چیلنجز

Leave a Reply