امریکہ کا ایرانی خام تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے ایرانی تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر

پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کیلئے

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کی کسی

بھی قسم کی برآمد پر پابندی عائد کرینگے۔امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا

کہاامریکہ ایرانی خام تیل چین جانے کی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔برائن ہک

نے مزید کہا کہ اس وقت ایرانی تیل کے حوالے سے کوئی چھوٹ نہیں اور ہم

یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کشیدگی، عالمی امن کیلئے ایک اور خطرہ

ایرانی خام تیل کی ممنوعہ خریداری پر پابندی عائد کریں گے۔امریکی نمائندہ

خصوصی نے کہا کہ اپنی حکومت کو دوام بخشنے، فنڈز سے بیرونی مہم جوئی

اور پابندیوں سے بچنے کیلئے فرنٹ کمپنیوں کا استعمال ایران کی تاریخ رہی ہے

جبکہ ایران اپنے تیل کی برآمدگی کو چھپانے کیلئے سمندری قوانین کی عموماً

خلاف ورزی کرتا ہے۔

Leave a Reply