امریکہ کا آواز کی رفتا رسے5 گنا تیزہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کا پروٹو ٹائپ غیر مسلح ہائپر سونک میزائل کا کامیاب

تجربہ ۔امریکی وائس ایڈمرل جانی ولف کاکہنا تھا کہ ڈیزائن کی توثیق کردی اب ہائپر سونک حملے

کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہیں،ہائپر سونک ہتھیار جنگی وار فیئر بالخصوص

جوہری وار فیئر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، ہائپرسونک جوہری صلاحیتوں کے حامل موجود

میزائلوں سے کہیں زیادہ تیز رفتار سے سفر کرسکتاہے ،اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا تھا کہ 5

مارچ کو تجرباتی میزائل نے ایک مخصوص نقطے کی جانب ہائپرسونک رفتار سے پرواز کی جو

آواز کی رفتار 5 گنا زائدہے،یہ تجربہ اکتوبر 2017 میں امریکی آرمی اور نیوی کے پہلے مشترکہ

تجربے کا تسلسل تھا جب پروٹو ٹائپ میزائل نے ایک ہدف کی جانب ہائپر سونک رفتار سے گلائیڈ

کرنے کا مظاہرہ کیا تھا،پینٹاگون ہائپر سونک میزائل بنانے کی دوڑ کے لیے ماسکو اور بیجنگ پر

دباؤ ڈال رہا ہے حتیٰ کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس سے جوہری تنازع کا خطرہ خطرناک حد تک

بڑھ جائے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply