امریکی صدرکا چینی ہم منصب سے پہلا رابطہ، باہمی دپچسپی کے امور پر گفتگو

امریکی صدرکا چینی ہم منصب سے پہلا رابطہ، باہمی امور پر گفتگو

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امریکہ چین صدور رابطہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چین میں

اپنے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جوبائیڈن نے شی چن پنگ سے

دوطرفہ تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اورہانگ کانگ میں جمہوریت نواز

کارکنوں کیخلاف بیجنگ کے کریک ڈاون اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر

اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

جوبائیڈن نے بیجنگ کے ‘ زبردستی اور غیر منصفانہ معاشی طریقوں’ کے بارے

میں تشویش کا اظہار کیا، جوبائیڈن نے چینی صدر سے مغربی صوبے سنکیانگ

میں ایغور اور نسلی اقلیتوں کیخلاف انسانی حقوق کی پامالیوں اور تائیوان کیخلاف

بیجنگ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو

کے بعد ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے شی چن پنگ سے کہا کہ امریکی عوام کو فائدہ

پہنچا تو بیجنگ کے ساتھ کام کروں گا۔ اس ضمن میں چینی ریاستی نشریاتی ادارے

’سی سی ٹی وی‘ نے دونوں صدور کے درمیان ہونیوالی گفتگو کو مثبت قرار دیتے

ہوئے کہا کہ شی چن پنگ نے تسلیم کیا کہ دونوں فریقین کے آپس میں اختلافات ہیں

اور ان اختلافات کو حل کرنا چاہیے لیکن مجموعی طور پر تعاون پر زور دیا گیا۔

ریاستی ادارے کے مطابق چینی صدر نے تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے

متعلق جوبائیڈن کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملات چین کے

داخلی امور ہیں اور چینی خودمختاری کے دائرے میں آتے ہیں۔ شی چن پنگ کے

حوالے سے کہا گیا کہ امریکہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے اور

محتاط رویے کیساتھ کام کرنا چاہئے۔

=–= چین کیخلاف حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے امریکہ ٹاسک فورس قائم

امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کےلئے

ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز محکمہ دفاع کے ہیڈ

کوارٹرز پینٹاگون کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا

کہ چین کے خلاف حکمت عملی پر نظرثانی کےلئے پینٹاگون نے ٹاسک فورس

تشکیل دیدی ہے، مجھے ٹاسک فورس سے متعلق بریف کیا گیا جبکہ وزیر دفاع

آسٹن اس حوالے سے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ

ہمیں امن اور اپنے مفادات کی خاطر عالمی سطح پر چین کی جانب سے آنیوالے

دنوں میں مزید نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹاسک فورس ملٹری اور سول

قیادت پر مشتمل ہوگی جو آئندہ مہینوں میں اہم معاملات پر وزیر دفاع کو اپنی

سفارشات پیش کرے گی۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ٹاسک فورس کو نہ صرف حکومت

کی تمام توجہ بلکہ کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہوگا، اسی

طرح ہم چین کے خلاف چیلنجز سے نمٹ سکیں گے اور امریکی عوام کی جیت کو

مستقبل میں یقینی بنائیں گے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

امریکہ چین صدور رابطہ

Leave a Reply