امریکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سرگرم
واشنگٹن، ابوجہ (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) امریکہ پیٹرولیم مصنوعات
امریکا نے اوپیک ممالک سے کہا ہے کہ وہ تیل کی پیدوار میں اضافہ کریں۔غیر
ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان
نے اوپیک تنظیم نے کہا کہ وہ تیل کی پیدوار اور ترسیل کو عالمی وباء سے قبل
کی سطح پر لائے۔ جوبائیڈن نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں
کمی کے لیے عالمی وبا کے دنوں میں کی گئی پیدواری کٹوتی کو اب ختم کرنا
چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ عالمی وباء کے دنوں میں تیل کی طلب اور کھپت میں
کمی کی وجہ سے تیل کی پیدوار کو کم تر کر دیا گیا تھا اور ابھی تک تیل پیدا
کرنے والے ممالک وبائی صورت حال سے بحالی کی جانب گامزن ہیں۔
=-،-= پٹرولیم ادارہ شیل پانچ دہائیاں بعد نائجیریا کو زرتلافی دینے پر آمادہ
پیٹرولیم ادارے شیل نے جنوبی نائجیریا میں 1970ء میں تیل کے اخراج کے ایک
واقعے میں متاثرہ ہونے والی کمیونیٹز کو 95 ملین یورو زرتلافی ادا کرنے پر
آمادگی ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 1967ء تا 1970ء نائجیریا میں خانہ
جنگی کے دوران شیل پیٹرولیم ڈویلپمنٹ کمپنی کی ملکیت تیل پائپ لائنوں کو
نقصان پہنچا تھا، جن سے تیل کے اخراج کی وجہ سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا تھا۔
مقامی آبادی اس سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان اور اپنے زندگیوں پر پڑنے
والے اثرات کے تناظر میں زرتلافی کے لیے ایک طویل قانونی جنگ لڑتی رہی۔
شیل کمپنی تاہم اس واقعے کا الزام خانہ جنگی میں ملوث گروہوں پر عائد کرتی
رہی ہے۔
امریکہ پیٹرولیم مصنوعات ، امریکہ پیٹرولیم مصنوعات