امریکہ افغان طالبان سے مذاکرات میں معاونت پر پاکستان کا مشکور

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن بیورو چیف)

امریکہ نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں معاونت کر پاکستان کا

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں امن و استحکام کیلئے یہ ایک بڑا اقدام

ہے اور اسلام آباد کے اس اقدام کو واشنگٹن قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ادھر

پاکستان کے تعاون سے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے،

امریکہ نے پاکستان کے تعاون سے ہونیوالے امریکہ طالبان مذاکرات کا خیر مقدم

کیا ہے۔ کابل میں ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے پاکستانی حکومت کی

طرف سے تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور

دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا امریکہ خیر مقدم کرتا ہے۔امریکی نمائندہ

خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملا قاتیں کی ہیں اور

افغان مسئلے کے حل کیلئے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف

ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکہ طا لبان مذاکرات کرانا افغان امن

عمل کیلئے پاکستان کا پہلا عملی قدم ہوگا۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے

جمعے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ طالبان مذاکرات

پیر سے شروع ہونے کا بتایا تھا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply