china flag jtnonline,China National Flag is Waving,

امریکہ پاکستان اور ہمیں دشمن نہ سمجھے، بھارت سے تناﺅ کم کرنے پر اتفاق ہوگیا، چین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بیجنگ،ماسکو (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امریکہ پاکستان بھارت چین

چین نے کہا ہے امریکا پاکستان اور ہمیں دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ ژاﺅلی جیان کے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ اور سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق حقیقت میں دہشتگردی

اور کرونا وائرس اصل دشمن ہے۔ چین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان

کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور

دیا کہ وہ انہیں مکمل طو ر پر تسلیم اور ان کا احترام کرے۔ دہشتگردی عالمی

دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔ دہشتگردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے

اور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ تمام ممالک کو

باہمی احترام مساوات اور مفادات کی بنیاد پر عالمی امن اور سلامتی کے

مشترکہ دفاع کیلئے انسدا د دہشت گردی کیلئے عالمی تعاون کرنا چاہیے۔

چین کیخلاف کسی امریکی اتحاد میں شامل نہیں ہونگے، روس ——————————————————-
چین اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں کلیدی کردا ر

ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران

خان کے مثبت بیان کو سرا ہتے ہیں۔ چین اور پاکستان جو سدا بہار تذویراتی

تعاون کے شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے باہمی

اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقا ت ہیں۔ کرونا وائرس کی آزمائش

کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم

ہوئے ہیں۔

چین انڈیا وزرائے خارجہ میں ملاقات، تناؤ میں کمی کیلئے 5 نکات پر اتفاق

چینی ریاستی قونصلر اور وزیرخارجہ وانگ یی، ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر کی جانب سے جاری ہونیوالے مشترکہ پریس بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں ہونیوالی پیشرفت اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں5 نکاتی اتفاق رائے ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کے بارے میں پیشرفت پر عملدرآمد کرینگے اور اس کیساتھ اختلافات کو تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ سرحدی علاقوں میں موجودہ صورتحال کسی کے بھی مفاد میں نہیں، فریقین کے سرحدی دستے مذاکرات جاری رکھیں گے، فوری طور پر ایک دوسے سے مناسب فاصلہ رکھیں گے اور تناﺅ کم کریں گے۔ فریقین سرحدی امور پر موجود معاہدو ں اورآداب کی پاسداری کریں گے، سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھیں گے، کوئی ایسا عمل نہیں کرینگے جس سے اختلافات کو بڑ ھاوا ملے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

فریقین کے خصوصی نمائندہ کے طریقہ کار کے ذریعے چین بھارت سرحدی معاملے پر مذاکرات اور بات چیت جاری رکھیں گے جبکہ چین بھارتی سرحدی امور پر تعاون اورمشاورت کیلئے کام کرنے کا طریقہ کاراپنے اجلاس جاری رکھے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئے تو فریقین سرحدی علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے اس میں اضافہ کیلئے نئی اعتماد سازی کیلئے کام کریں گے۔

امریکہ پاکستان بھارت چین

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply