142

امریکہ نے دو سال بعد پاکستان کیلئے ملٹری ٹریننگ پروگرام بحال کر دیا

Spread the love

واشنگٹن،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے تقریبا دو سال بعد اپنا ملٹری

ٹریننگ اور تعلیمی پروگرام بحال کر دیا ہے ، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ کیساتھ اس سال ہونیوالی ملاقات اور امریکہ اور پاکستان کے دہائیوں پر مشتمل د یر ینہ تعلقات

کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ نے افغانستان سے

امریکی فوج کے انخلا کیلئے ہو نیو ا لے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر بھی پاکستان کو بھی بہت

سراہا ہے۔حال ہی میں اس مقصد کیلئے طالبان اور امریکہ کے مذاکرات بحال ہوئے ہیں۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ

کے زیر انتظام چلنے والا بین الاقوامی ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی )پروگرام

پاکستان کیلئے تقریبا 2 بلین ڈالر امریکی سکیورٹی امداد کا ایک چھوٹا سا حصہ تھا۔جنوری 2018 میں

پاکستان کیلئے امریکی سکیورٹی امداد معطل کر دی گئی تھی۔ امداد معطل کیے جانے کی وجہ ٹرمپ

انتظامیہ کی جانب سے پاکستان پر جنگجوئوں کیخلاف اقدامات اٹھانے کیلئے دبائو ڈالنا تھا۔

Leave a Reply