امریکہ نے بوئنگ طیارے گراونڈ کردئیے

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد امریکا نے بھی

بوئنگ سیون تھری سیون میکس اور نائن طیارے گراونڈ کردئیے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے

کہا کہ طیارے فوری طور پر گراونڈ کیے جارہے ہیں، ٹرمپ کے اعلان پر کچھ

ہی دیر میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔

امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد

اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا

گیا۔اس سے پہلے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے طیارے گراونڈ کرنے سے

انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں۔واضح

رہے کہ ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک

ہوگئے تھے، پانچ ماہ میں طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ تھا،

امریکا سے پہلے چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان، فرانس اور

بھارت سمیت کئی ممالک بوئنگ 737 میکس طیارے گراونڈ کرنے یا اس کے لیے

اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Leave a Reply