corona virus 176

امریکہ میں 9000کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ،برطانیہ میں جعلی ٹیسٹوں سے بچنے کا انتباہ

بیجنگ/ووہان/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد15لاکھ اور ہلاکتیں 84ہزار تک پہنچ گئیں ،امریکہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ سے زائد،اسپین میں ڈیڑہ لاکھ کے قریب ہوگئی ،چین نے ووہان میں 76روز بعد لاک ڈائون ختم کردیا جس کے بعد ٹرین اورفضائی سروس بھی بحال ہوگئی ،

ہانگ کانگ میں بیوٹی ،مساج پارلرز بند کردیئے گئے ۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنسز وانجینئرنگ نے نوول کروناوائرس کی وبا ء سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں مصدقہ مریضوں کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعداد 8اپریل کو 0500جی ایم ٹی تک ہیں جس کے مطابق پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے کل مریضوں کی تعداد14لاکھ30ہزار453ہوگئی ہے۔امریکہ میں سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں یہ تعداد3لاکھ99ہزار81ہوگئی سپین میں 1لاکھ41ہزار942،اٹلی میں 1لاکھ35ہزار586،فرانس میں 1لاکھ 10ہزار70جبکہ جرمنی میں 1لاکھ 7ہزار663مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔اسی طرح ایران میں 62ہزار589،برطانیہ میں 55ہزار949،ترکی میں 34ہزار109مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔

سوئیٹزرلینڈ میں 22ہزار253جبکہ چین میں 83ہزار159مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 62نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 59درآمدی ہیں۔قومی صحت کمیشن نے بتایا کہ مقامی سطح پر 3 نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 2صوبہ شان تونگ جبکہ ایک صوبہ گوانگ تونگ میں منگل کے روز 2ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 1 ہلاکت شنگھائی اور دوسری صوبہ ہوبے میں ہوئی،مین لینڈ پر کل12نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 11درآمدی ہیں جبکہ 1 گوانگ تونگ میں کمیشن کے مطابق 112افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا

جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 22 کی کمی کے بعد189رہ گئیامریکا میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے، مجموعی اموات چین سے قریبا 4 گنا اور بیماروں کی تعداد 5 گنا زیادہ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتیں 12ہزار 854، جبکہ بیمار افراد کی تعداد 4 لاکھ412 ہو گئی۔3 لاکھ 65 ہزار 884 کورونا کے مریض اب بھی امریکا بھر کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 9 ہزار 169 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 ہزار 674 کورونا مریض اب تک صحت یاب ہوئے ۔

ارطانیہ کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواوں سے ہوشیار رہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیا کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے۔

قطر نے کرونا وائرس سے دو مزید اموات کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قطری وزارت صحت کے مطابق خلیجی ریاست میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کے 225 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اب ملک میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 2057 ہوگئی ہے

Leave a Reply