0

امریکہ میں 6 سالہ بچہ گولیوں سے بھرا پستول لیے سکول پہنچ گیا

Spread the love

امریکہ میں جہاں سکولوں میں آئے روز تشدد کے واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں وہاں پر ایک ایسا واقعہ بھی دیکھنے کو ملا ہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔اطلاعات کے مطابق شمالی شہر کولمبس کے ایک پرائمری سکول میں ایک6سالہ بچہ گولیوں سے بھری پستول لیے سکول میں داخل ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے اوہائیو ریاست کے”افریسنٹریک”سکول میں پہنچنے میں والے بچے نے اپنی پنٹ میں وزنی چیز ڈال رکھی تھی۔سکیورٹی عملے نے بچے کی تلاشی لی تو پتا چلااس نے اپنے کپڑوں میں پستول چھپا رکھی ہے۔وہ پستول گولیوں سے بھری ہوئی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کم سن بچے کا گولیوں سے بھری پستول لے کرسکول پہنچنا خطرے سے خالی نہیں۔حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Leave a Reply