امریکہ میں کانگریس کی منتخب مسلم خواتین ارکان کی قرآن پرحلف برداری

Spread the love

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں منتخب ہوکر پہلی مرتبہ کانگریس پہنچنے والی دو مسلمان خواتین راشدہ طلائب اور الہان عمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھالیا۔دونوں خواتین نے ڈیموکریٹس امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا۔37 سالہ الہان عمر نے ریاست منی سوٹا کے حلقے 5 جبکہ 42 سالہ فلسطینی نژاد راشدہ طلائب نے ریاست مشی گن کے حلقے 13 سے کامیابی حاصل کی تھی۔حلف برداری کی تقریب میں راشدہ طالب نے فلسطین کا روایتی لباس ‘تھوب’ پہنا۔ دوسری جانب 37 سالہ الہان عمر نے حجاب پہن کر حلف اٹھایا، جس کی چیمبر میں گزشتہ 181 سال سے پابندی تھی۔

Leave a Reply