136

امریکہ میں فائرنگ، پولیس افسرسمیت6شہری ہلاک ،3 زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے جرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد

ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوجرسی کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے

میں پولیس افسرسمیت6افرادہلاک ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ سے2 پولیس

افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس افسر قتل کے مقدمہ کی تفتیش کیلئے مشتبہ افرادکے پاس

گیاتو انہوں نے اسے قتل کردیا۔ ملزمان نے پولیس افسرکوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش

کی اور جرسی سٹی کی سپرمارکیٹ میں گھس گئے اور وہاں بھی فائرنگ کردی جس سے3شہری

مارے گئے۔جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

پھیل گیا اور جرسی سٹی کے تمام سکول بندکردئیے گئے۔

Leave a Reply