امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ایمرجنسی نافذ

امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، ایمرجنسی نافذ

Spread the love

نیو یارک (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امریکہ میں برفانی طوفان

امریکا میں زبردست برفانی طوفان کے بعد ریاست نیو جرسی اور فلاڈیلفیا کے بعد

اب نیویارک میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہریوں کیلئے غیر ضروری

سفر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ امریکی ریاستوں نیویارک اور انیو جرسی

میں طوفان کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے متعلقہ

محکمے نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں 60 سینٹی میٹر تک برف پڑے گی۔

متحدہ امریکہ کے وسطی مغربی علاقوں میں آنیوالے برفانی طوفان نے ملک کے

مشرقی علاقوں میں روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں طوفانی بگولوں کی تباہی، 3 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفانی طوفان نیو یارک اور نیو

جرسی ریاستوں کو لپیٹ میں لے چکا جبکہ مائین اور ورمونٹ جیسی شمال مشرقی

ریاستوں کو جمعرات تک اپنے زیر اثر لے گا۔ اس حوالے سے نیو یارک بلدیہ میئر

بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران اندرونِ شہر آمدورفت پر

پابندی عائد کی گئی ہے تو میٹرو اور ٹراموے کے سفروں میں بھی حد بندی لائی

جائیگی۔ نیو جرسی کے گورنر فیل مرفی نے بتایا ہے کہ ابتک 1500 سے زائد

مکانات کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے، مزید برفباری سے یہ خلل جاری رہنے کا

خدشہ موجود ہے۔

= قارئین=ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

قومی محکمہ موسمیات نے مشرقی علاقوں میں سطح سمندر میں اضافہ ہو نے کا

انتباہ بھی دیا ہے۔ برفانی طوفان کے باعث نیو یارک، نیو جرسی اور پنسلووینیا

سمیت ملک کے مشرقی علاقوں کے متعدد ہوائی اڈوں پر ہوائی سفروں کو منسوخ

کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین پساکی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن

کو برفانی طوفان کے بارے میں آگاہی کرائی گئی ہے اور ان کا متعلقہ ریاستوں کی

انتظامیہ سے رابطہ قائم ہے۔

امریکہ میں برفانی طوفان

Leave a Reply