امریکہ مدد کرنا چاہتا ہے تو پابندیاں ہٹائے، ایرانی صدر

Spread the love

تہران (جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کرونا

وائرس سے نمٹنے میں ایران کی مدد کرنا چاہتا ہے، تو پابندیاں ختم کرے ۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق پیر کو اپنے بیان میں روحانی نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت امریکہ کی جانب سے

انسانی بنیاد و ں پر امداد تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ روحانی کی یہ تقریر ٹیلی وژن پر براہ

راست نشر کی گئی۔ ایک روز قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایسی ہی تقریر میں

امریکہ کی مدد کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔ ایران مشرق وسطیٰ کے خطے میں کرونا وائرس سے سب

سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کیسز کی تعداد اکیس ہزار سے متجاوز ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: