افغان طالبان کا عبوری حکومت میں غیر طالبان ارکان شامل کرنے کا عندیہ

افغانستان کا مثبت تعلقات کی بحالی کیلئے امریکہ سے منجمد اثاثے بحال کرنیکا مطالبہ

Spread the love

امریکہ سے منجمد اثاثے

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امریکی

کانگریس کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کے

منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔وزارت نے بدھ کے روز امیر خان متقی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے

ایک بیان میں کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ فروری 2020 میں دوحہ معاہدے پر دستخط کے بعد ہم

خود کو ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تنازعہ کا شکار نہیں سمجھتے اور نہ ہی ہم فوجی سطح

پر آمنے سامنے ہیں تو ہمارے اثاثوں کو منجمد کرنے کے پیچھے کیا منطق ہو سکتی ہے؟انہوں

نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے پاس مثبت تعلقات کا بہترین موقع موجود ہے، پابندیوں اور دبا

ؤجیسے طریقوں کا استعمال ہمارے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد نہیں دے سکتا۔اگست کے وسط میں

طالبان کے قبضے کے بعد افغان معیشت کو امریکہ کی جانب سے افغان مرکزی بینک کے 9 ارب

امریکی ڈالر سے زیادہ کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب

سے فنڈز روکے جانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔امیر حسین متقی نے کہا کہ دونوں فریقوں کیلئے

ضروری ہے کہ وہ اعتماد پیدا کرنے کی خاطر مثبت اقدامات اٹھائیں۔

امریکہ سے منجمد اثاثے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply