afghan talban

امریکہ سے مذاکرات 18افروری کو پاکستان میں، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی ہو گی، افغان طالبان

Spread the love

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات 18 فروری سے اسلام آباد میں ہونگے،

طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا جس میں پاک افغان تعلقات اور افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات ہو گی۔

خیال رہے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پاکستان کی معاونت سے متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جبکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ افغان طالبان اور افغان اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی ہو چکا ہے۔ان مذاکرات کا مقصد افغانستان میں گزشتہ 17 برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ اور مستقل امن کیلئے اقدامات کرنا ہے۔
طالبان مذاکرات

Leave a Reply