روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوزف اسٹالن کے مدت حکمرانی کا ریکارڈ توڑنے کو تیار
Spread the love

امریکہ روس تعلقات بہتری

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ اور روس باہمی

تعلقات میں بہتری لانے کیلئے مذاکرات کرنے پرآمادہ ہوگئے

ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجما ن نے

میڈیا کو بتایا 10جنوری کو دونوں ممالک کے وفود تمام

سکیورٹی معاملات پربات چیت کریں گے جن میں یوکرین اور

جوہری ہتھیاروں کا کنٹرول شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ان

مذاکرات کا دوسرا دور 12جنوری کو ہوگا جب کچھ یورپی ممالک

کے نمائندے بھی اس شامل ہو جائیں گے۔ امریکی وفد اس موقع

پر روس کی قابل اعتراض سرگر میو ں پر اپنے تحفظات کھل کر

بیان کریں گے۔ ان مذاکرات سے تمام تحفظات دور ہو نے کا

امکان نہیں ، تاہم یہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری

لانے میں اہم پیشرفت ثا بت ہونگے۔ امریکی ترجمان نے مزید

بتایا یوکرین کے معا ملے پر ہماری پالیسی بہت واضح ہے اور

ہم چاہتے ہیں اس پر تصادم کی بجائے اس مسئلے کو سفارتکاری

کے ذریعے حل کیا جائے، تاہم اگر روس نے یوکر ین میں

مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا

پڑیگا۔

امریکہ روس تعلقات بہتری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: