usa protest against war1 120

امریکہ بھر میں ٹرمپ مخالف مظاہرے،عراق سے نکلو‘کے نعرے

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ

کیخلاف مظاہرے ،مظاہرین بینرز اٹھائے سڑکو ں پر نکل آئے۔امریکی میڈیا کے

مطابق امریکہ کے 70سے زائد شہروں میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے کئے گئے ،

امریکی شہری بینرز اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ، بینرز پر ’’عراق سے باہر

نکلو، عراق پر بمباری مت کرو‘‘کے نعرے درج تھے۔واضح رہے امریکہ نے

عراق میں ڈرون حملہ کرکے ایران کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو

شہید کردیا تھا جس پر ایران نے امریکہ سے بدلہ لینے کااعلان کیاہے جبکہ دنیا

بھر کی طرح امریکی عوام کی جانب سے بھی اس حملے کی مذمت کی جارہی ہے۔

Leave a Reply