Iran-Vs-US

قید 5 شہریوں کی رہائی کیلئےامریکہ کے ایران کیساتھ مذاکرات

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ ایران مذاکرات

امریکہ نے ایران میں یرغمال بنائے جانے والے اپنے پانچ شہریوں کی وطن واپسی

کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات شروع کر دئیے۔ امریکی قومی سلامتی

کے مشیر جیک سلیوان نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران

حکومت نے امریکہ کے پانچ شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ صدر جو بائیڈن کی

حکومت کی پہلی ترجیح امریکیوں کو محفوظ انداز میں وطن واپس لانا ہے۔ انہوں

نے کہا کہ ہم نے امریکی شہریوں کو یرغمال بنانے کے معاملے پر تہران حکومت

سے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔

==-== یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران کشیدگی، عالمی امن کیلئے ایک اور خطرہ

مشیر قومی سلامتی نے امریکی شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کو ایک عظیم

انسانی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو غیر منصفانہ اور غیرقانونی

طور پر اپنے پاس رکھنے کو برداشت نہیں کریں گے۔ جیک سلیوان نے واضح کیا

کہ ایران سے مغویوں کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات کے دوران 2015ء میں

امریکہ کے ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے میں دوبارہ واپسی پر کوئی بات

چیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت کیلئے ایران

نے اب تک کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔ جیک سلیوان نے دعویٰ کیا کہ ایران سفارتی

طور پر تنہا ہو چکا ہے نہ کہ امریکہ، اور اب بال ایران کے کورٹ میں ہے۔

امریکہ ایران مذاکرات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply