106

امریکہ اور ایران بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر مذاکرات کاراستہ اپنائیں،جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشرق وسطیٰ

میں حالیہ اقدام سے پیدا ہونے والے تناؤ اور اس کے مضمرات کے حوالے سے

کہا ہے کہ فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں اور بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر

مذاکرات کاراستہ اپنائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے

ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب

سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے رابطہ کیا جس میں مشرق وسطیٰ میں

حالیہ اقدام سے پیدا ہونے والے تناؤ اور اس کے مضمرات پر گفتگو کی گئی۔ ڈی

جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ

امن واستحکام کے وسیع تر مفاد میں حالیہ پیدا ہونے والے تناؤ کو جتنا ہو سکے کم

کیا جائے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان

امن عمل کی کامیابی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply