Afghan Taliban,Peace Accord,Doha Dialog,Pakistan Invitation, 18

امریکہ اور افغان طالبان ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر، ترجمان کی تصدیق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن،دوحہ( جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ افغان طالبان مذاکرات

افغانستان میں قیام امن اور امریکی فوج کے انخلاء پر ہونیوالے معاہدے پر مزید

پیش رفت ہوئی ہے- امریکہ اور طالبان حکام ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر

آگئے ہیں- امریکی حکام کیساتھ رابطے پر طالبان ترجمان نے تصدیق کردی ہے۔

——————————————————————-
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، طالبان امن معاہدے کی سلامتی کونسل نے توثیق کر دی
——————————————————————-

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان وفد اور امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے

درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات ہوئے، اس دوران انٹرا افغان امور

اور خطے کی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملا عبدالغنی برادر ، مائیک پومپیو میں تاریخی معاہدہ پر پیشرفت پر گفتگو

مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ہونی والی گفتگو میں افغانستان کی صورتحال اور ماضی میں ہونیوالے تاریخی معاہدہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوسری جانب ترجمان طالبان قطر دفتر نے مذاکرات کی تصدیق کردی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ کانفرنس مذاکرات میں طالبان کے ڈپٹی ملا برادر بھی شریک ہوئے، طالبان نے پومپیو سے غیرملکی فوجیوں کا انخلا اور مزید قیدیوں کی رہائی پر بات کی۔

انٹرا افغان مذاکرات اور تشدد میں کمی پر بھی تبادلہ خیال

ویڈیو کانفرنس میں مائیک پومپیو اور سینئر افغان طالبان رہنما اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا عبدالغنی مے مابین انٹرا افغان مذاکرات اور تشدد میں کمی پر بھی گفتگو ہوئی۔

طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات کیلئے رضا مندی پر بھی بات چیت

رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین میں طالبان اور افغان حکومت کے باہمی مذاکرات کیلئے رضا مندی پر بھی بات چیت ہوئی جس پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکہ افغان طالبان مذاکرات

Leave a Reply