Amrika President Donald Trump Talking with Media

امریکہ افغان جنگ ختم ، افواج واپس لانے پر کام کررہاہے، صدر ٹرمپ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین سے

خطاب کرتے ہوئے کہا ہے انتظامیہ افغانستان میں جنگ ختم کرنے پر کام کررہی

ہے۔ایوان نمائندگان میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ

نے کہا ا مر یکی فوج افغانستان میں بہتری لا رہی ہے اور طالبان کیساتھ مذاکرات

جاری ہیں۔ ہم امریکہ کی طویل ترین جنگ آخرکار ختم کرنے اور اپنے فوجی

دستے واپس لانے پر کام کررہے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالی ایجنسی کے طور پر

دوسری اقوام کی خدمت کرنا ہمارا کام نہیں ۔امریکہ اور طالبان کے مابین امن

مذاکرات پچھلے سال شروع ہوئے جبکہ طالبان کی جانب سے ستمبر اور دسمبر

میں امریکی دستوں پر حملے کرکے کم از کم دو بار مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کی

گئی۔ٹرمپ2001ء سے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے عرصہ دراز

سے مخالف ہیں اور اسے مضحکہ خیز گردانتے ہیں۔امریکہ نے افغانستان میں 13

ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں جوکہ زیادہ تر مقامی افغان افواج کی تربیت اور

انسداد دہشتگردی کے آپریشن کرتے ہیں۔افغانستان میں جنگ امریکہ کی تاریخ کی

سب سے طویل جنگ ہے، 2001میں افغانستان پر امریکی حملہ کے بعد سے اس

کے 2400 سے زائد سرکاری اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کے خطاب میں زیادہ

توجہ ان کی معاشی پالیسیوں پر دی گئی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی تقدیر

کم کرنے کا عمل مسترد کر دیا گیاہے۔ ہم ایسی رفتار سے آ گے بڑھ رہے ہیں جس

کے بارے میں کچھ وقت قبل سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا اور ہم کبھی پیچھے نہیں

ہٹیں گے۔یہ بیان سینٹ میں جاری ٹرمپ کے مواخذہ کے دوران سامنے آ یا ہے۔

ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ہاؤس نے طاقت کا غلط استعمال کرنے اور کانگریس

کو روکنے پر پچھلے سال دسمبر میں صدر کا مواخذہ کیا تھا ، وائٹ ہاؤس نے ان

الزامات کی تردید کی تھی۔سپیکر ہاس نینسی پلوسی نے ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کی

تحریک شروع کی تھی جوخطاب کے دو ران صدر کے پیچھے براجمان تھیں۔ وہ

مصافحہ کیلئے اٹھیں لیکن صدر نے انہیں نظرانداز کردیا۔جس پر شدید ردعمل کے

طور پر انہوں نے صدر کی تقریر ہی پھاڑ دی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply