224

امریکہ اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرنے کیلئے متحرک،نیا مفاہمتی مسودہ تیار

Spread the love

امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے اپنا مفاہمتی نیا مسودہ تیار کر لیا،

جس پر ٹرمپ انتظامیہ اپنے آغار سے ہی کام کر رہی تھی ۔ وائٹ ہائوس کے ذرائع کے معلوم ہوا

ہے صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر اس مسودے پر فریقین کو اعتماد میں لینے کیلئے

رواں ماہ کے آخر میں خطے کا دورہ کریں گے ،اسرائیل اور فلسطین کے لیڈروں کو مطمئن کرنے کیلئے

اس امن سمجھوتے میں سیاسی کے علاوہ اقتصادی تجویز بھی شامل ہیں ۔ یادرہے صدر ٹرمپ نے چند

ماہ قبل وائٹ ہائوس میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا تھا جس میں اسرائیل میں امریکہ کے سفیر اور

اسرا ئیل فلسطین تنازعے کے اہم مشیروں نے شرکت کی تھی اور امن سمجھوتے کے اہم نکات کو حتمی

صورت دی تھی ۔ معلوم ہوا ہے امن سمجھوتے میں فلسطینی معیشت کے تمام شعبوں میں پبلک اور

پرائیویٹ سرمایہ کار ی کا پیکیج بھی شامل ہے ۔ مسودے میں فلسطین کی الگ اور خود مختار ریاست

کو تسلیم کرنے کی تجویز شامل ہے اور دونوں فریقوں کے اعتماد کے بعد امریکہ نے اس خطے کی معیشت

کو بہتر بنانے کیلئے سرکایہ کاری کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Leave a Reply