oh my God jtn-online

امریکہ کی 12 ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات پر آگ ہی آگ، واشنگٹن میں سیلاب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) امریکہ آگ ہی آگ

امریکا کی مختلف ریاستوں کے جنگلوں میں لگی آگ وسیع علاقوں میں پھیل گئی،

کیلی فورنیا، آریگون، واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ سے 15 افراد ہلاک جبکہ

آتشزدگی سے ہوئے بے گھر لاکھوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب

سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل جبکہ گاڑیاں پانی میں

ڈوب گئیں-

قطب شمالی میں ریکارڈ توڑ آتشزدگی نے عالمی ماہرین کو کر دیا پریشان —————————————————————

امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز کو گذشتہ روز شمالی کیلی فورنیا سے 7

لاشیں ملیں جس کے بعد کیلی فورنیا میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ

واشنگٹن سٹیٹ اور آریگون میں جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ادھر ریاست آریگون میں تقریبا 5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے امریکا بھر سے فائر فائٹرز طلب کر لئے گئے ہیں ۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو پانی میں پھنسے لوگوں کی جانب سے امداد کیلئے دو درجن سے زائد کالز موصول ہوئیں جس کے بعد پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا۔

12 مغربی ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات پر آگ ہی آگ

واضح رہے اس وقت امریکا کی 12 مغربی ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہوئی ہے، جس سے 4 اعشاریہ 3 ملین ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے جبکہ امریکی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق پہلے ہی وارننگ جاری کر رکھی تھی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امریکہ آگ ہی آگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply