European-Union 262

امریکی مشرق وسطی امن منصوبے کا متفقہ عالمی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، یورپی یونین

Spread the love

برسلز(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ ، یورپی یونین

یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے امریکہ کے مشرق وسطی امن منصوبے کا متفقہ بین الاقوامی معیار سے کو ئی تعلق نہیںہے ۔ مزید پڑھیں

اسرائیل فلسطین تنازع کے پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں میں تعاون کی خواہاں ہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28جنوری کو اپنے متنازعہ مشرق وسطی امن منصوبے کا اعلان کیا تھا جس میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے مطالبہ پر زور دیاگیا جبکہ یر و شلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کیا گیا ہے ۔بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین بحراوقیانوس کے پار شراکت داری اور اقدار پر مکمل طور پرعمل پیرا رہتے ہوئے اسرائیل فلسطین تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں میں تعاون کی خواہاں ہے۔

یورپی یونین ان علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم نہیں کرتا

بوریل کے مطابق اس غیرتصفیہ شدہ مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار امن کے لئے حتمی فیصلہ دونوں فریقوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہیے ،اس میں سرحد و ں سے متعلق مسائل ، یروشلم کی حیثیت، سلامتی اور پناہ گزینی کے سوالات نمایاں ہیں۔بوریل نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداروں کے مطابق یورپی یونین ان علاقوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم نہیں کرتا جس پر 1967ءکے بعد سے قبضہ کیا گیا ہے ۔

فلسطینی علاقوں کے اسرائیل میں انضمام پر اگر عمل کیا گیا تو یہ بغیر چیلنج کئے تسلیم نہیں ہوسکتے، جوزف بوریل

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے اسرائیل میں انضمام پر اگر عمل کیا گیا تو یہ بغیر چیلنج کئے تسلیم نہیں ہوسکتے ۔یورپی یونین دونوں فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ آپس میں روابط بنائیں اور کسی بھی ایسے یکطرفہ عمل سے اجتناب کریں جو کہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہو اور اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہو ۔بو ریل نے عزم ظاہر کیا کہ یورپی یونین ایسے تمام اقد ا مات کی حمایت جاری رکھے گی جو بین الاقوامی قانون کے مطابق سیاسی عمل کی بحالی ممکن کر سکے، اور دونوں فریقوں کے درمیان ،علاقے کے دیگر ملکوں اور تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے مابین بات چیت کی حمایت کرتا ہو ۔

امریکہ ، یورپی یونین

اپنا تبصرہ بھیجیں