امریکہ ، کولوراڈو کے سکول میں فائرنگ ، ایک طالبعلم ہلاک، 8زخمی،2افراد گرفتار

Spread the love

کولوراڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے سکول میں فائرنگ سے

ایک طالب علم ہلاک 8زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

زخمی طلبہ کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کولوراڈو کی

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالے 8طلبہ میں سے

کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے ابتدائی اطلاعات میں بتایاہے کہ مسلح افراد

نے سکول میں داخل ہوکر دو الگ الگ کلاس رومز میں طالبعلموں پر فائرنگ کی۔

امریکی پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے دونوں افراد اسکول

کے طالبعلم ہوسکتے ہیں۔پولیس نے اس واقعے کے بعد دو مشتبہ افراد کو

گرفتاربھی کرلیاہے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک بالغ اوردوسرا کم عمر لڑکا

ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی پولیس نے مشتبہ افراد کے

گھر اور گاڑی کی تلاشی کیلیے سرچ وارنٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ۔ساوتھ

میٹرو فائر ریسکیو کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ

سکول میں بچوں اور دیگر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 79یونٹس کام

کررہے ہیں۔ 148افراد کا عملہ بمعہ 3 میڈیکل ہیلی کاپٹرز موقع پر موجود ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسکول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سماجی

رابطوں کی ویب سائٹ پر امریکی شہریوں کی طرف سے سخت رد عمل دیکھنے

میں آرہاہے۔

Leave a Reply