0

امریکہ ، مغرب کی دھمکیاں مسترد ،ایران کا 2 مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کے اعلان

Spread the love

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے ایران بہت جلد میزائلوں کی مدد سے دو مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے گا، امریکہ اور مغرب کی تنبیہ کو مسترد کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا تہران خلائی تحقیقات کے میدان میں کسی بیرونی دباﺅ میںنہیں آئے گا۔ خیال رہے امریکہ اور مغربی ممالک نے ایران کو خبردارکیا ہے وہ خلائی تحقیقات کی آڑ میں اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔صدرحسن روحانی نے شمالی ضلع کلستان کے شیر کن بد کاووس میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ایران کا مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوںنے کہا “پیام”مصنوعی چاند زمین کے مدار سے 600کلو میٹر کی مسافت پر رکے گا، یہ ایران کا سب سے دور پہلا مصنوعی سیارہ ہوگا جو ایک دن میں ایران سے چھ بار گزرے گا،پیام کے بعد “برسیمرگ”مصنوعی سیارہ بھی خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ دونوں مصنوعی سیارے چند روز قبل ایران کی “امیر کبیر”یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے مکمل کیے ہیں۔

Leave a Reply