امریکہ، ریکارڈ توڑ سردی،مشی گن جھیل جم گئی

Spread the love

امریکہ قطب شمالی کی یخ بستہ ہواﺅں کی زد میں آگیا،جس کے بعد شکاگو میں

ریکارڈ سردی کا ہائی الرٹ جاری ہوا ہے۔شکاگو میں منفی55ڈگری سینٹی گریڈ

تک محسوس کی جانےوالی یخ بستہ ہواﺅں کےساتھ درجہ حرارت منفی27تک

گرنے کی توقع ہے، مشی گن،الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی

گئی ہے۔نارتھ اور ساوتھ ڈکوٹا سے لانگ آئی لینڈ تک درجہ حرارت میں کمی

کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔منی سوٹا میں منفی70تک محسوس کی

جانےوالی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔فروسٹ بائٹ کے خطرے کے پیش

نظر حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،شدید سردی سے

مشی گن میں جھیل بھی جم گئی، امریکی ایئر پورٹس پر2ہزار700سے زائد

پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں،املی نوائے اور آئیوا سمیت6امریکی ریاستوں میں

پوسٹل سروس بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

Leave a Reply