امریکہ،روس افغان طالبان رہنماﺅں کی سفری پابندیاں ختم کرنے پر متفق

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) امریکا اور روس نے اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان رہنماﺅں پر لگائی گئی سفری پا بندیوں کو ختم کرنے کے آپشن پر اتفاق کر لیا تاکہ وہ افغان امن مذاکرات میں شرکت کرسکیں۔

امریکا کی جانب سے افغانستان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اس معاملے پر انہوں نے گزشتہ روز انقرہ میں روسی ہم منصب ضمیر کابیلوف سے بات چیت کی

مذکورہ ٹوئٹس کے مطابق روسی اور امریکی مشیروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مزید پیش رفت کرتے ہوئے، افغانی متحد، باہمی اور قومی مذاکرات کی ٹیم کے نام کا اعلان کریں، جن میں افغان حکومت اور دیگر افغانی شامل ہوں۔

دونوں ممالک کے مشیروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغانستان کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی حتمی معاہدے میں اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ افغان سرزمین سے کبھی بھی کسی ملک کے خلاف عالمی دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا مذاکرات میں امن کے لیے کوششیں اور خرابی کو روکنے کے لیے ایک ممکنہ علاقائی فریم ورک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سفری پابندی ختم

Leave a Reply