corona Special jtnonline3

امریکا کا دنیا بھر میں کرونا ویکسین مفت تقسیم کرنے کا اعلان

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن کرونا سپیشل) امریکا کرونا ویکسین تقسیم

امریکا نے دنیا بھر میں کرونا ویکسین تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ

کے کوویکس پروگرام کے تحت کرونا ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کی

جائیں گی۔ اس ضمن میں صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا میں استعمال نہ

ہونے والی 75 فیصد ویکسین عطیہ کی جائیں گی۔ کرونا ویکسین کی تقسیم کا

ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمال نہ ہونے والی 25

فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔ 60 لاکھ لاطینی امریکہ، ستر لاکھ

جنوب مغربی ایشیا اور پچاس لاکھ خوراکیں افریقی ممالک کو دیں جائیں گی۔

=–= کرونا وائرس سے متعلق خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

امریکا کی 25 ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد اور 9 ریاستوں میں 70 فیصد سے

زائد آبادی کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں جبکہ اب 12 سے 17 سال

کے بچوں کی ویکسینیشن بھی شروع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی کرونا

وباء پر ملک میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

= قارئین =: کاوش پسند آئے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

خیال رہے دنیا میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 29

لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 37 لاکھ 17 ہزار 237 افراد جان کی

بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کرونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 11

ہزار611 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

کرونا سے متاثر ہونے والوں میں بھارت تیسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد

کی تعداد 2 کروڑ 85 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہے اور لاکھ 40 ہزار 719 افراد

جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کرونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو

رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہو

گئی تھی۔

امریکا کرونا ویکسین تقسیم

Leave a Reply