امریکا کا پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے

لڑنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو

ایک ملین ڈالرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا ایلس

ویلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام

کر رہے ہیں، صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان،امریکا پارٹنر ہیں۔امریکا نے

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، ایلس ویلز کا کہنا

تھا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کر رہے ہیں، فنڈنگ کرونا وائرس کی

نگرانی اور تیز رد عمل کے لیے کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سینٹرل ڈیزیز کنٹرول کے حال ہی

میں تربیت یافتہ 100 سے زائد پاکستانی گریجویٹس گلگت بلتستان اور پنجاب میں کرونا کیسز کی

تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے چمن بارڈر فوری کھولنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے

افغان بھائی بہنوں کی مدد کے لیے پوری طرح یک سو اور پر عزم ہیں،بحران کے وقت میں ہم

افغانستان کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے فوری چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کی اور

کہاکہ پاکستان عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں سے تعاون کرے گا۔انھوں نے ٹویٹ میں لکھا

کہ کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں کی مدد کے

لیے پوری طرح یک سو اور پر عزم ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ میں نے چمن اسپین بولدک سرحد

فوری کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزیر

اعظم کا کہنا تھا کہ بحران کے وقت میں ہم افغانستان کے ساتھ پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام کورونا جیسے موذی مرض کو

سنجیدہ نہیں لے رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

کہ میری طبیعت بالکل ٹھیک ہے، کورونا وائرس عالمی وبا ہے جس سے دنیا کے 180 ممالک متاثر

ہیں لیکن پاکستان میں لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بچوں

کو پارکس اور ریسٹورنٹس میں لے کر جا رہے ہیں، لوگ جب تک اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے

تو کورونا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کورونا وائرس سے اس لیے لڑ سکا

کیونکہ وہاں کے عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، اور آج چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں

مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان

میں ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری آیندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس مقامی طور پر تیار کر

رہے ہیں، آیندہ ہفتے سے کٹس کی تیاری شروع ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ

دیہاڑی دار مزدوروں کو مالی پیکج دیں گے.

Leave a Reply

%d bloggers like this: