امریکا میں ہیکرزخطرے

امریکا میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا

Spread the love

امریکا میں ہیکرزخطرے

فلوریڈا (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکا میں سائبر حملے کی ایک خوفناک

واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنیکا

منصوبہ تیار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اولڈزمار کے

ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور

واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئرکا کنٹرول حاصل کرلیا۔ہیکرز نے پانی صاف

کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی،

جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم

نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری

طور پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت

کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش

کو ناکام بنادیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے

کے 15ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی

ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

امریکا میں ہیکرزخطرے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply