امریکا میں کیچپ ہوا نایاب اور خاتون کی بچوں سمیت جہاز سے بے دخلی

امریکا میں کیچپ ہوا نایاب اور جہاز میں فیس ماسک کا جھگڑا

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) امریکا میں کیچپ نایاب

امریکا بھر کے ریسٹورنٹس میں عالمی کرونا وبا کی پابندیوں کے باعث کیچپ کی

کمی ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا کی وجہ سے لگنے

والی پابندیوں کے باعث ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پینے کی سہولت دینے پر

پابندی ہے جس کی وجہ سے ڈلیوری اور ٹیک اوے آرڈرز پر صارفین کو زیادہ

کیچپ کے پیکٹس دینے پڑ رہے ہیں۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

رپورٹس کے مطابق کرونا سے قبل امریکا میں ریسٹورنٹس پر صارفین کو کھانے

کے ساتھ کیچپ بوتل میں یا برتن میں دیا جاتا تھا، تاہم اب پابندی کی وجہ سے

پیکٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کے گھروں پر کھانا کھانے کی وجہ

سے بھی کیچپ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال

امریکا میں کیچپ کی بوتلوں کی فروخت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

=–= نیوجرسی میں ماسک کا جھگڑا، خاتون بچوں سمیت جہاز سے بے دخل

امریکی ریاست نیو جرسی کے ایئرپورٹ سے اڑنے والی پرواز سے ایک حاملہ

خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا۔ خاتون کو جہاز سے اس لیے بے دخل

کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے 2 سالہ بیٹی کو کھانا کھلانے کے لیے اس کا ماسک

اتار دیا تھا۔ خاتون جہاز کے عملے سے درخواست کرتی رہی کہ وہ بیٹی کو دہی

کھلا کر ماسک پہنا دے گی، تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور خاتون کو اس

کے دو کمسن بچوں سمیت جہاز سے بے دخل کر دیا۔

امریکا میں کیچپ نایاب

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply