0

امریکا آمروں،انتہا پسندوں اور قصائیوں کاحامی،ایران

Spread the love

امریکی صدر کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے امریکا، مشرق وسطی میں آمروں، انتہا پسندوں اور قصائیوں کی حمایت کرتا ہے۔ بدھ کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انکا مزید کہنا تھا جارحیت امریکا کو اس مقام تک لے آئی ہے کہ وہ آمروں، قصائیوں اوران انتہا پسندوں کی حما یت پر اتر آیا ہے،جنہوں نے اس خطے میں صرف تباہی پھیلائی ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے اپنے سالانہ اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں ایران کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اورایران کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں میں سرفہرست ملک قرار دیا اور یہ بھی کہا ان کی انتظامیہ نے ایران سے نمٹنے میں فیصلہ کن اقدامات کیے ہیں ۔

روایتی حریف ممالک امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کی تازہ لہر گزشتہ برس مئی سے جاری ہے، جب امریکا نے ایران کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے چھ عالمی قوتوں کے ساتھ طے شدہ معاہدے سے دستبرداری اور اقتصادی پابندیوں کی بحالی کا اعلان کر دیا تھا۔ انہی پابندیوں کے نتیجے میں حالیہ دنوں میں ایرانی معیشت کافی کمزور ہو چکی ہے۔

Leave a Reply