khabar i Hai jtnonline

امریکا، پاکستانی سکینہ حلال گرل ریسٹورنٹ کے چرچے اور امریکی باشندے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے ) سکینہ حلال گرل ریسٹورنٹ

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی نژاد امریکی شہری قاضی

منان کی سخاوت کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت اب تک

بےشمار مفت کھانے کھلا چکے ہیں۔

=—= ریسٹورنٹ لیا تو اللہ سے وعدہ کیا جلد اسے لنگر خانہ بناؤنگا، قاضی منان

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ہوٹل چلانے والے قاضی منان کا کہنا تھا کہ جب

انہوں نے ریسٹورنٹ لیا تو اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا کہ وہ جلد اسے لنگر خانہ بنائیں

گے۔ قاضی منان کا کہنا تھا کہ لنگر خانہ مسلمانوں کی ایک خاص روایت ہے، تو

وہی فلسفہ میرے دماغ میں بھی تھا۔ پاکستانی نژاد امریکی شہری واشنگٹن ڈی سی

میں سکینہ حلال گرل نامی ایک ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔ اس پاکستانی ریسٹورنٹ

میں رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کئے بغیر بے گھر امریکیوں کو کھانا ملتا ہے۔

=—= 5 سال سے مفت کھانے کی تقسیم جاری، امریکی بھی مدد میں پیش پیش

گزشتہ پانچ سالوں میں سکینہ حلال گرل ضرورت مندوں میں 80 ہزار سے زائد

مفت کھانے مہیا کر چکا ہے جن کی سالانہ اوسط رقم 16 ہزار ڈالرز بنتی ہے۔

قاضی منان کا یہ ریسٹورنٹ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے

چند بلاکس دور واقع ہے۔ اب عالمی وبا کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جب ان

کے حالات خراب ہوئے تو امریکیوں نے ان کی دل کھول کر مدد کی تاکہ ان کا کام

چلتا رہے اور بے گھروں کو کھانا ملتا رہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

سکینہ حلال گرل ریسٹورنٹ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply