افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر بم حملہ،11افرادجاں بحق

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امراللہ صالح

کابل،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بم

حملے میں بال بال بچ گئے تاہم بم حملے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ

محافظین سمیت 20زخمی ہو گئے۔افغان ترجمان کے مطابق دشمنوں نے امراللہ

صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام

ہوگئے، امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں

سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 20زخمی

ہوگئے جبکہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ

گئے۔نائب صدر کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محافظ

زخمی ہوئے ہیں۔ بم حملے میں افغان نائب صدر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیااور

قافلے کی کچھ آخری گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں ۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا مقامی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔

فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی

ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے کابل میں بم دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے جس

میں صبح کی بھیڑ کے اوقات میں افغان نائب صدر اول امراللہ صالح کو نشانہ بنایا

گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے

کہ صالح کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ

خوش آئند بات ہے کہ نائب صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ہم غمزدہ خاندانوں

سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی

کے لئے دعا کرتے ہیں۔

امراللہ صالح

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply