امام علی ؑعیسائیوں کے دلوں میں بسے ہیں، مسیحی رہنما یونا تن بت کلیا

امام علی ؑعیسائیوں کے دلوں میں بسے ہیں، مسیحی رہنما یونا تن بت کلیا

Spread the love

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) امام علی ؑعیسائیوں کے

اسوریئن ایسوسی ایشن کے سربراہ نے حضرت امیر المومنین مولا علی ؑ کی

شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تاریخ زندہ ہے، امام علی ؑ عیسائیوں

کے دلوں میں بسے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ” یوناتن بت کلیا ” نے گذشتہ

روز تہران میں مذہبی اقلیتوں کے ادیبوں، پبلشروں اور دفاع کے محافظوں کے

اعزاز میں پہلی پوسٹر کی نقاب کشائی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

=—= عہد نامہ مولا علی تمام الہٰٰی مذاہب سے متعلق دنیا کی پہلی شیعہ قیادت کا نظریہ

اس موقع پر انہوں نے عیسائیوں کیساتھ امام علی ؑ کے عہد نامے کا حوالہ دیتے

ہوئے مزید کہا یہ عہد نامہ تمام الہٰٰی مذاہب سے متعلق دنیا کی پہلی شیعہ قیادت کے

نظریہ کو ظاہر کرتا ہے جسے دنیا کے سامنے پیش کیا جانا ہو گا۔ بت کلیا نے کہا

اس عہد نامے کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنا ہو گا اور دنیا کے سفارتخانوں اور

کلچرال ہاﺅس میں بھیجنا ہو گا، کیونکہ ساری ان کہی باتیں اس عہد نامے میں

موجود ہیں۔

=-= پڑھیں: لو قتل ہوا نفس خدا نفس پیمبر – اللہ نمازی کا لہو اور ترا گھر

یوناتن بت کلیا نے کہا جب ایران میں اسلامی انقلاب کی بات ہوئی تو ہم خوش ہو

گئے کیونکہ یہ مذہب کی بحث تھی، جس کا مطلب حضرت امیر المومنین مولا علی

علیہ السلام کے عہدنامے پر عملدرآمد تھا۔ تہران اسوریئن ایسوسی ایشن کے

سربراہ نے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کے معروف جملے ” واحد قوم

اور واحد ید” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ توحید پرست مذاہب سے متعلق حضرت

امام خمینی ؒ کے نظریے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے عیسائی، آرمینیائی، اسوریئن،

زرتشتی برادری وغیرہ کے خاندانوں کیساتھ سپریم لیڈر کے اچھے سلوک سمیت

ملک میں 1400ء کے شمسی سال بعد کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے ہر

فرد کے خون کے پیسہ کے حق کو برابر کرنا، تمام مذاہب سے ایرانی قوم کی

یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے جس نے دشمن عناصر اور اغیار کے منہ بند کر دیئے

ہیں۔

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

امام علی ؑعیسائیوں کے

(بشکریہ ۔۔۔اہل بیت ؑنیوز ایجنسی۔ابنا)

Leave a Reply