امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد اب چپ ہوجا انداز’’ سوشل میڈیا ‘‘پر مقبول ہوگیا

Spread the love

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امام الحق کا سنچری بنانے کے بعد اب چپ ہوجا انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔ہیش ٹیگ امام الحق پر ان کے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین میچز میں ہزاررنز کے اعزازپربات بہت کم جبکہ ان کے انداز کو زیادہ ڈسکس کیا جارہا ہے۔ اب چپ ہوجا اسٹائل پر تعریف اور تنقید کا یہ سلسلہ لگتا ہے کہ اب ختم نہیں ہوگا، جب جب امام الحق بیٹنگ کرنے آئیں گے، تب تب اب چپ ہوجا انداز بھی لوگوں کو یاد آئے گا، وہ رنز کریں گے تو مخالفین کم اور مداح زیادہ بات کرتے نظر آئیں گے، اگر وہ جلد آوٹ ہوتے ہیں تو مخالفین انہیں اسی انداز میں مخاطب کرکے کہیں گے کہ اب چپ ہوجا ۔

Leave a Reply