امارات میں عید الفطر پر5 خصوصی ایس او پیزکا اعلان، بچوں کی عیدی بھی بند

امارات میں عید الفطر پر5 خصوصی ایس او پیزکا اعلان، بچوں کی عیدی بھی بند

Spread the love

ابوظہبی (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امارات میں عید الفطر

متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے

عیدالفطر کے دوران کرونا وباء کے پیش نظر بچوں کو نقدی کی صورت میں

عیدی پر پابندی سمیت پانچ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا

اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات میں ترجمان شعبہ صحت ڈاکٹر

فریدہ الحوسنی نے کہا ہے اس بار شہری عید الفطر کے موقعے پرریاست میں پانچ

ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں جن میں بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز

کیا جائے یہاں تک کہ اسے بینکوں کے ذریعے بھی عیدی کے لین دین پرپابندی

عائد کی گئی ہے۔ تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بوڑھوں اور

دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کیساتھ بیٹھتے وقت ماسک پہننے اور جسمانی

فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔ خاندانی دوروں اور اجتماعات سے پرہیز کیا جائے،

لوگ عید اپنے گھروں میں گذاریں، پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے

کے تبادلے سے بھی گریز اور الیکٹرانک مواصلاتی چینلز کے ذریعہ رشتہ داروں

اور دوستوں کوعید کی مبارکباد پیش کی جائے۔ دریں اثناء امارتی حکومت نے

ویکسین لینے اور متعلقہ حکام کے مقرر کردہ قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے

کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

سعودی عرب میں تیز رفتار کار نے بچے کو کچل ڈالا، ڈرائیور گرفتار

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الیمامہ پارک کے قریب ایک تیز رفتار

کار نے پارک سے باہر نکلنے والے ایک بچے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے

میں بچہ ایک دوسری کار سے جا ٹکرایا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا سی سی ٹی

وی کیمروں کی مدد سے اس کی شناخت کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا

رپورٹس کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بتایا کہ

بچے کو تیز رفتاری کے باعث کچلنے میں ملوث ملزم کو پکڑ لیا گیا ہے۔ 26

رمضان المبارک ہفتے کے روز الریاض میں الیمامہ پارک کے قریب ایک شخص

جنونی انداز میں ڈرائیونگ کررہا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ اس کی کار کی

زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔ ملزم موقعے سے فرار ہو گیا تھا تاہم اس کی شناخت

کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی

گئی ہے۔
امارات میں عید الفطر

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=-= قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply