امارات، برازیل، البانیہ، گھانا اور گابون کی عالمی سفارتکاری میں کامیابیاں

امارات، برازیل، البانیہ، گھانا اور گابون کی عالمی سفارتکاری میں کامیابیاں

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) امارات عالمی سفارتکاری کامیاب

اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل میں شامل ہونے کے لیے پانچ ممالک کا انتخاب

کرلیا۔ ان میں برازیل ، متحدہ عرب امارات، البانیہ، گھانا اور گابون شامل ہیں۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 مستقل رکن ممالک ہیں۔ کونسل میں

نشست حاصل کرنا عالمی سطح پر سفارت کاری کے میدان میں اہم کامیابی ہے۔

امارات کی اس کامیابی سے شام، یمن، مالی اور میانمار کے تنازعات کے پرامن

حل، ایران اور شمالی کوریا کے جوہری خطرات کے تدارک اور القاعدہ اور داعش

جیسے دہشت گرد گروپوں کی بیخ کنی کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی

کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

یہ پہلا موقع ہوگا جب البانیہ کونسل میں شریک ہوگا اور جبکہ برازیل کو یہ نشست

بارہویں مرتبہ ملی ہے۔ برازیل اور جاپان سلامتی کونسل میں نشستوں کی تعداد میں

برابر ہوگئے ہیں۔ جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکیر نے خفیہ رائے شماری

کے نتائج کا اعلان کیا اور فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔ پانچ نئے کونسل ممبران

اپنی سرگرمیاں یکم جنوری سے شروع کریں گے۔ دسمبر کے آخر تک ایسٹونیا،

نائیجر، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیونس اور ویتنام کی نشست کی مدت مکمل ہو

جائے گی۔ کونسل کے پانچ مستقل ویٹو پاور ارکان یعنی امریکا، روس، چین،

برطانیہ اور فرانس ہیں جبکہ گذشتہ سال منتخب ہونے والے پانچ ممالک میں

ہندوستان، آئرلینڈ، کینیا، میکسیکو اور ناروے شامل تھے۔

امارات عالمی سفارتکاری کامیاب

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply