پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو ایک ساتھ بڑی مشروط پیشکش اور دھمکی

الیکشن کمیشن قومی ادارہ ،حکومتی دھمکیاں قابل مذمت ، بلاول بھٹو

Spread the love

الیکشن کمیشن قومی ادارہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن

پر حکومت کی جانب سے متواتر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتخابی

فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو دہونس دھمکیاں قابل مذمت ہیں،چیف الیکشن

کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ

ہے،پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے

خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی چیئرمین نے کہا کہ

دھاندلی و انتخابی انجینئرنگ میں پی ٹی آئی حکومت کا شراکت دار بننے سے انکار کو بغاوت کے

طور پر لیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین و قانون کے مطابق نبھانی ہیں،پی ٹی آئی کی

انتخابی فراڈ کے سامنے تسلیم خم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو دہونس دہمکیاں قابل مذمت ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پوری قوم اور

آئین اس کے ساتھ کھڑے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور ارکان سے استعفوں کا مطالبہ پی ٹی آئی

حکومت کی طرف سے بلیک میلنگ کا ہتھکنڈہ ہے،پی ٹی آئی ایک مشکوک جماعت، جس نے اقتدار

پر قبضے کی خاطر فارن فنڈنگ کے ذریعے لاکھوں ڈالر بٹور چکی ہے،متحرک و حقیقی جمہوریت

کے لئے ایک خودمختار الیکشن کمیشن کا ہونا ضروری ہے،پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے الیکشن

کمیشن کو جھکانے یا یرغمال بنانے کے ہر حربے کے خلاف تمام جمہوری قوتیں مزاحمت کریں گی۔

الیکشن کمیشن قومی ادارہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply