بروقت و شفاف انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

بروقت و شفاف انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

Spread the love

مظفرآباد (کے ٹی این آن لائن کشمیر نیوز) الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سہلریا نے کہا کہ الیکشن

کمیشن آزاد کشمیر کی تیاریاں مکمل ہیں، انشاءاللہ آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن

وقت پر کروائیں گے، ووٹر لسٹوں کو اسی ہفتے حتمی کر کے جاری کردیں گے،

پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھائی جائے گی، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو اعزاز

حاصل ہے ہمیشہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار رہا- ان خیالات کا اظہار انہوں نے

امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 سید ذیشان حیدر کی قیادت میں

ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا-

=-.-= آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے مزید خبریں ( =.= پڑھیں =.= )

جسٹس (ر)عبدالرشید سہلریا نے کہا الیکشن کمیشن اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں

تحفظات کا اظہار کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے، نادرا کی جانب سے نئے

سافٹ ویئر سے شفاف انتخابی فہرستوں کی تیار ی میں مدد ملی۔ نادرا کا عملہ گھر

گھر جا کر شناختی کارڈ بنوا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نئے سافٹ

ویئر سے غلطی سے پاک فہرستیں تیار ہوئی۔ نئے سافٹ ویئر کے اندر ووٹررز کی

درستگی، اندراج اور اخراج کئے جانے کے علاوہ بلاک کوڈ کی مدد سے کسی

علاقہ میں درج تمام ووٹر ز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر کسی علاقہ میں دوسرے

علاقے کاووٹ اندراج ہوچکا ہے تو ایک سنگل کلک کے ذریعے ملٹی پل ووٹرز

کو سلیکٹ کرنے کے بعد ان کو مخصوص علاقہ میں بلاک کوڈ لکھ کر شفٹ کیا

جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن آفیسران کی جانب سے تیار کی گئی ووٹرفہرستیں ہی

حتمی ہوں گی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لیے

رجسٹریشن آفیسران بھرپور توجہ دیں تاکہ شفاف فہرستیں تیار ہو سکیں، اس موقع

پر گفتگو کرتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر پر اعتماد

ہے امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا غیرجانبدارانہ روایت برقرار رکھے گا، پاکستان

تحریک انصاف ہمیشہ صاف شفاف انتخابات اور غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی

حامی رہی ہے، الیکشن کمیشن کے ہر اچھے عمل کو سپورٹ کریں گے، اس موقع

پر ذیشان حیدر نے مطالبہ کیا کہ اگر کوئی بھی سرکاری اہلکار کسی قسم کی

دھاندلی میں ملوث ہو یا کسی بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو تو الیکشن

کمیشن اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔

الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

Leave a Reply