0

الیکشن میں مداخلت کےخلاف فیس بک کے نئے فیچرز

Spread the love

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کو ممکنہ طور پر کسی بھی طرح کے انتخابات میں ممکنہ مداخلت کےلئے استعمال کیے جا نے کےخلاف نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔منگل بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ان فیچرز کے ذریعے یورپ میں مئی میں ہونےوالے یورپی پارلیما نی انتخابات میں بھی کسی بھی طرح کی سوشل میڈیا مداخلت کو روکا جا سکے گا۔ فیس بک کو اس بارے میں شدید دبا کا سامنا تھا کہ وہ ایسے فیچرز متعارف کرائے، جن کے ذریعے ڈس انفارمیشن کی کسی بھی مہم کا تدارک کیا جا سکے۔ اس طرح کی مداخلت گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر روس کی طرف سے کی گئی تھی۔

Leave a Reply