altra light helicopter of Pakistan

پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین) ہیلی کاپٹر تیار، کامیاب پرواز کا مظاہرہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پشاور ( عمران رشید جے ٹی این آن لائن رپورٹر) الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالھکومت پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 ہونہار

بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ ( ہلکا ترین ) ہیلی کاپٹر تیار کر لیا- پشاور

کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور

قاضی طفیل احمد نے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا-

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ہیلی کاپٹر بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کے مطابق انہوں نے 1978 میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے، قاضی سجاد کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے، جبکہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کم ہے-

قاضی برادران کا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ

قاضی برادران کا تیار کردہ یہ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد، جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں، نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

حکومت قاضی برادران کی بھر پور مدد کرے، عوامی حلقے

عوامی حلقوں نے قاضی برادران کی ہمت و جرات کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاضی برادران اور ان جیسے دیگر ہونہار پاکستانی نوجوانوں کی ہر ممکن مدد اور سرپرستی کرے تاکہ ہر شعبے میں ملک کو خود کفیل بنایا جا سکے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply